بھٹکل 8/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام نومبر3 کومنعقدہ آوس بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے اتوارکو کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں مرڈیشورکی الوفا ٹیم کے آل راونڈرحیات شیخ مہنگے ترین کھلاڑی ثابت ہوئے جنہیں مائی بُک ٹیم نے 180 پوائنٹس پرحاصل کرلیا۔ دوسرا نمبربھٹکل مدینہ ٹیم کے آل راونڈرعُبادہ برماورکا رہا جنہیں آوس چیلنجرس نے 160 پوائنٹ دے کر حاصل کیا۔ ان کےبعد ڈونگر پلی مون اسٹار کے ہارڈ ہِٹ بلے باز نصراللہ عسکری کا رہا جنہیں 120 پوائنٹس پراسکوائررائیڈرس نے اپنی ٹیم کے لئے حاصل کرلیا۔

اتوارصبح نو بجے سے جاری کھلاڑیوں کی بولی کی کاروائی رات 10:30بجے تک جاری رہی اور بھٹکل مرڈیشوراورمنکی کی کرکٹ ٹیموں کے جملہ 396 رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں سے تمام 12 ٹیموں کے لئے 204 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔
یاد رہے کہ فیڈریشن کے زیراہتمام آوس بی سی ایل (بھٹکل کرکٹ لیگ) ٹورنامنٹ میں جملہ 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ کے تمام میچس نوائط کالونی بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیموں کے نام اور متعلقہ ٹیموں کے مین (آئیکون) کھلاڑیوں کے نام ذیل میں دئے گئے ہیں:
![]()